ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں جرنلسٹ اسوسی ایشن کا سلور جوبلی پروگرام ؛ رکن اسمبلی کی عوام سے تعاون کی اپیل

بھٹکل میں جرنلسٹ اسوسی ایشن کا سلور جوبلی پروگرام ؛ رکن اسمبلی کی عوام سے تعاون کی اپیل

Tue, 20 Dec 2016 23:58:48    S.O. News Service

بھٹکل:20 /ڈسمبر  (ایس او نیوز)  اترکنڑا ضلع بھٹکل کے اخباری نمائندوں نے اپنے اسوسی ایشن کے سلو ر جوبلی کے جشن کو معنی خیزانداز میں مناتے ہوئے کئی ایک سلسلہ وار پروگرامات منعقد کرے گی۔ اس بات کی جانکاری سلور جوبلی کمیٹی کے اعزازی صدراور رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے پریس کانفرنس میں دی ۔

پریس کانفرنس میں رکن اسمبلی نے بتایا کہ 7جنوری کی شام شری گروسدھیندرا کالج کے صحن میں ریاست کے مشہور کنڑا شاعر ڈاکٹر کے ایس نثار احمد سلورجوبلی پروگرام کے افتتاحی  جلسہ کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کی صدارت کمیٹی کے اعزازی صدر ورکن اسمبلی منکال وئیدیا کریں گے۔ ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر ویب سائٹ کا اجراء کریں گی تو مہمان خصوصی کے طورپر ڈی سی ، ایس ایس نکول، اسوسی ایشن کے ریاستی صدر این راجو، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر محمد مزمل قاضیا ، مشہورکنڑا ادیب ڈاکٹر سید ضمیر اللہ شریف ، سورنا ٹی وی کی کوراسٹوری کی مدیرہ وجئے لکشمی شبرور، نامدھاری سماج کے صدر ڈی بی نائک، بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی مینجر راجیش نایک، اسوسی ایشن کے ضلعی صدر سبرائے بھٹ بکل اور تعلقہ صدر رادھا کرشنا بھٹ شرکت کریں گے۔فلمی اداکار رمیش بابو سے مزاحیہ پروگرام اور ریاستی سطح کے ڈانس گروپ سمیت کل 10مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اترکنڑا ضلع میں بھٹکل کی ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن پہلی اسوسی ایشن ہے جو سلور جوبلی کا پروگرام منا ر ہی ہے، 1993میں مقامی رپورٹروں کو متحد کرتے ہوئےاس اسوسی ایشن کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ ہمیشہ سماجی سدھار کے لئے کام کرنےو الے رپورٹروں کےاسوسی ایشن نے سلور جوبلی کے موقع پر تعلقہ کی ایک دیہات کو گود لےکر عوام کو ضروری اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس میں حکومت بھی تعاون کرے گی۔ اسوسی ایشن سال 2017کو سلور جوبلی سال کے طورپر منائے گی  جس کے لئے عہدیداران نے تمام لوگوں سےتعاون کی اپیل کی ہے۔ سماجی سطح پر کل 12پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔ اسوسی ایشن کی طرف سے ابھی تک ایسے کئی سماجی کام منعقد کئے جاچکے ہیں۔ اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے  سلور جوبلی پروگرامات کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ہے۔  اس موقع پر بلدیہ صدرمحمد صادق مٹا، جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک ، کانٹراکٹر سنگھ کے صدر ٹی ڈی نائک، بلدیہ سابق صدر عنایت اللہ شاہ بندری  سمیت مختلف کمیٹیوں کے عہدیداران موجود تھے۔


Share: